ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا اصل مسئلہ؛ پاکستان انڈین پراکسی دہشتگردوں کی سپیس ختم کر چکا ہے

بھارت کی جارحیت، شہیدوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، شہید شہریوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ بھارتی فوج کی لائن آف کنترول پر  مسلسل جارحیت کے سبب ہو رہا ہے جس کا نشانہ آزاد کشمیر کے نہتے شہری بن رہے ہیں۔ معصوم شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا

بھارت کا اصل مسئلہ؛ پاکستان انڈین پراکسی دہشتگردوں کی سپیس ختم کر چکا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے سویلین شہریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ شہید شہریوں کی تعداد میں اضافہ بھارتی فوج کی لائن آف کنترول پر  مسلسل جارحیت کے سبب ہو رہا ہے جس کا نشانہ آزاد کشمیر کے نہتے شہری بن رہے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی غیور عوام اور افواج یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ معصوم شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آج بدھ کی شب ہنگامی نیوز کانفرنس کر کے بتایا  کہ دشمن کی  جارحیت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرنے والے سویلین شہریوں کی تعداد اب بڑھ کر  31 ہو گئی ہے۔ اب تک ھملوں میں زخمی افراد کی تعاد بڑھ کر   57 ہو گئی ہے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مزید شہادتیں  لائن آف کنترول پر بھاری جارحیت کے نتیجہ میں ہوئی ہیں۔ 

بھارت کا اصل مسئلہ کیا ہے

جنرل احمد شریف نے انڈیا کے اصل مسئلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،  کہ بھارت پاکستان مین اپنے پراکسیز کے ذریعہ دہشت گردی کرتا ہے۔  جب ہم نے دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنا شروع کی تو بھارت اپنی فوج کے ذریعے براہ راسے دہشتگردی پر اتر آیا۔

جنرل احمد شریف نے کہا، اب   ہم سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کس طرح بھارت نے اپنے پراکسی دہشتگردوں کے ذریعہ  پاکستان میں ٹیررزم  کو فروغ دیا ۔

اس کے شواہد آپ سب کے سامنے، دنیا کے سامنے ہیں۔ اور جب ریاست پاکستان نے  ان کے پراکسی دہشتگردوں کے گھر گھرا تنگ کر دیا، ان کی سپیس کم کرنی چاہی، ان کے لیے زمین تنگ کر دی تو وہ خود اپنی فوج کے ساتھ دہشت گردی کی کاروائی کرنے لگتا ہے۔

جنرل احمد شریف نے کہا، معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی  دہشتگردی میں بھارت کس طرح ملوث ہے۔

پاکستان آرمی اور  بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اخلاقیات کا فرق

 پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جب یہ 7 مئی کی شب والا  حملہ ہوا تو پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو چنا، ہم نے بزدل دشمن کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، تین رافیل سمیت 5 طیارے تباہ کیے گئے، فضائی جنگ میں اس کی شاید ہی کوئی مثال ملتی ہو،ہمیں اپنی ائیرفورس پرفخر ہے۔

 افواج پاکستان نے بھارت کے7 چھوٹے بڑے ڈرونز کوبھی تباہ کیا، 2 اپنے قبضے میں لیے۔

جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ  شہیدوں اور زخمیوں  کی تعداد بڑھنے کی  بڑی وجہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جاری فائرنگ اور سیز فائر لائن پربھارت کے بزدلانہ حملے ہین۔ ان  کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاکستان آرمی  برابر دشمن کو جواب دے رہی ہے  اور اس کو بھاری نقصان نہ صرف پہنچایا جا رہا ہے بلکہ اس کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کر چکے ہیں۔ 

جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی نیوز کانفرنس میں کشمیر کی لائن آف کنترول پر  کئی پوسٹیں کھائیں جو پاکستان نے بتاہ کر دی ہیں۔  جن بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا وہاں سے بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جارہی تھی، ان تمام حملوں میں پاک افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

 جنرل احمد شریف نے کہا، یہ چھ اور سات مئی کی درمیانی  شب بھارت کا مکروہ گھناؤنا چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کرتا ہے۔

ہمارا دشمن اتنا کم ظرف اور بزدل ہے کہ اپنے سامنے مد مقابل فوج سے لڑنے کی بجائے وہ رات  کے اندھیرے میں سویلین شہریوں پر شب خون مارتا ہے۔

حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی

جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کی حکومت نے آج  انٹرنیشنل میڈیا کو اور لوکل میڈیا تقریبا ڈیڑھ سو کے قریب صحافیوں کو بہاولپور کا وزٹ کروایا اور احمد پور شرقیہ مین شہید ہوئی مسجد دکھائی، زخمیوں کو دکھایا،  ان صحافیوں کو مرید کے لے کر  گئے ہیں،  کوٹلی اور مظفراباد اور وہ تمام خیالی ٹریننگ کیمپس اور دہشت گرد کی خیالی آماجگائیں ان صحافیوں کو دکھائیں۔   ان انڈیپینڈنٹ جرنلسٹوں نے نہ صرف دیکھا ہے بلکہ وہاں پہ  لوگوں سے انترویوز کئے،  ویڈیوز بنائیں اور  اب  اس وقت دنیا  فری میڈیا کے وساطت سے حقیقت  کو دیکھ رہی ہے اور خود اپنی ججمنٹ لے رہی ہے کہ کیا وہاں پہ کوئی دہشت گردی تھی اس میں کوئی آثار تھے یا وہ مساجد تھیں جہاں پہ آپ نے دیکھا جس طرح انہیں شہید کیا گیا یا قران شہید کیا۔ وہاں پہ وہ گھر تھے وہ کوارٹرز تھ،ے وہ معصوم غریب لوگ رہ رہے تھے اور اپنی زندگیاں گزار رہے تھے

آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ کل رات بھارت کی اچانک بلا اشتعال بزدلانہ حملوں کی حرکت کی وجہ سے پاکستان کو فضائی حدود بند کرنا پڑیں، اس سے سینکڑوں فلائٹس متاثر ہوئیں۔ جس وقت انڈیا نے یہ حملہ لانچ کیا اس سے  57 فلائٹس  فضا میں تھیں۔ 

ان جہازوں میں جو سینکڑوں ہزاروں مسافر تھے، یہ فلائٹس نہ صرف پاکستان  کی تھیں بلکہ ان میں قطر کی بھی تھیں،ایمریٹس کی بھی تھیں، اتحاد کی بھی تھیإ۔ گلف ایئر کی بھی تھیں،  چائنہ کی بھی فلائٹس تھیں،  کورین بھی تھیں،  ڈھائی بھی تھی۔

بھارت نے اپنی ایگریشن کی بھینٹ  چڑھانے کے لیے ہزاروں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔ 

  جنرل احمد شریف نے کہا،  اپنی زمین کے تحفظ پرواج پاکستان کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔  میں  پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں،  افواج پاکستان کے ساتھ یکجا ہو کر سب نے بھارت کی جارحیت کو للکارا اور  افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اس کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے۔