پی ایس ایل 10 کے 26 ویں میچ میں بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل کے شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔