ویب ڈیسک : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 684روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 984روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3482روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2985روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔