ملک اشرف : بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کردی ۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے حفیظ اللہ خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی پیش ہوئے، وکیل درخواستگزار نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حفیظ اللہ خان نیازی کی دونوں درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا، سینیئر صحافی حفیظ اللہ نیازی نے اپنے بیٹے حسان خان نیازی کی بازیابی اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔