سٹی 42 : پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے چارمزید بھارتی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی ، جس کے بعد پاک فوج نے پکھلیاں اور سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز کومار گرایا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لےلیا ۔
بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی، اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، جس کے بعد اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے۔
پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔