ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ،وزیر بلدیات کا مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں سے فیڈ بیک لیا

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ،وزیر بلدیات کا مختلف علاقوں کا دورہ، شہریوں سے فیڈ بیک لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ:وزیراعلیٰ مریم نواز کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات ذیشان رفیق  نے داتا گنج بخش کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، معاون خصوصی ذیشان ملک اور میاں مرغوب بھی موجود تھے۔ اس موقع پرسیکرٹری بلدیات شکیل احمد، ڈپٹی کمشنر موسی رضا اور ایم ڈی واسا غفران احمد  نے بریفنگ دی۔
صوبائی وزرا نے سنت نگر کے جوہری پارک، احمد چوک اور حاجن سٹریٹ کا معائنہ کیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور وزیر ہائوسنگ نے شہریوں سے بھی فیڈ بیک لیا جس پر شہریوں نے زبردست خوشی کا اظہار اور مریم نواز زندہ باد کے نعرے لگائے۔
وزیر بلدیات نے ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔وزیر بلدیات کے مطابق لاہور میں پہلی بار پسماندہ علاقوں کی ترقی کا میگا پراجیکٹ شروع ہوا، وزیراعلی نے 137 ارب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دی۔
 ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ یومیہ بنیادوں پر پروگرام میں پیشرفت پر بریفنگ لے رہی ہیں، گلیوں کو خوبصورت ٹائلز سے بنایا گیا، پانی کے نکاس کا خاص خیال رکھا گیا۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو زبردست آسانی ملے گی، سٹریٹ لائٹس، سڑکوں اور پارکوں کی بحالی بھی منصوبے میں شامل ہے۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب نے بتایا کہ ڈویلپمنٹ پروگرام مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے۔