جنیدریاض : پاک بھارت جنگ میں فتح پر عوام پُرجوش ، عوام کا ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان ،لاہوریوں کی بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت، کہتے ہیں دشمن کے بزدلانہ وار کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی۔
پاک بھارت جنگ میں فتح پر عوام پُرجوش ہیں ،عوام نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ۔ لاہوریوں نے بھی بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔انکا کہنا ہے کہ دشمن کے بزدلانہ وار کامنہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں ۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی کی ہے،بزدل دشمن سے یہی توقع تھی ۔