قیصرکھوکھر : وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم قائم کر دیاگیا۔
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندگان ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب بھر کے کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائےگا۔