ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق یورپی اسٹاک مارکیٹ میں رافیل طیارے بنانے والی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قیمت میں 1.64 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ بھارتی فضائیہ میں رافیل طیاروں کی ناکامی ہے۔

رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس سمجھے جاتے ہیں اور بھارتی فضائیہ ان طیاروں پر خاصا انحصار کرتی ہے۔ بھارت نے گزشتہ ماہ فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی کیا تھا۔

تاہم حالیہ واقعے کے بعد نہ صرف بھارتی فضائی حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں بلکہ سوشل میڈیا اور عسکری تجزیہ نگاروں کی جانب سے بھی رافیل طیاروں کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ پانچ روز میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا، تاہم پاکستانی کارروائی کے بعد یہ مثبت رجحان منفی رخ اختیار کر گیا۔

یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔