ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا  کا پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور

امریکا  کا پاکستان اور بھارت سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں سے رابطہ کرکے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔

   مارکو روبیو نے دونوں ملکوں کے عہدیداروں سے رابطے کرکے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کے دروازے بند نہ کیے جائیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک بھارت جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔

 امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں، کشیدگی کے حل کے لیے دونوں ممالک کی قیادت سے بات چیت جاری ہے۔

 مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت سے صورت حال کے پرامن حل کے لیے رابطے میں رہیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہوں۔

 انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ کو دہراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ جنگی صورت حال جلد ختم ہوجائے گی۔