سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی سید زین پیر زادہ جو انگلینڈ کے علاقے لیور پول میں رہائش پذیر ہے اور تحریک انصاف کے سرگرم کارکن کے طور پر  حکومت مخالف مہم چلاتا رہا ۔چند روز قبل سید زین پیر زادہ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان واپس آیا تو گارڈن ٹاؤن لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا ۔اس پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹیس لگا کر موجودہ حکومت کو بدنام کر رہا ہے ۔