’آڈیو لیکس نے نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا‘

’آڈیو لیکس نے نواز شریف کیخلاف سازش کرنیوالے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کا انعقاد بھی آئینی تقاضا ہے،  پارلیمنٹ سے قانون سازی کا اختیار کوئی نہیں چھین سکتا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیکس نے نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، ثاقب نثار منصوبے کے تحت دن رات سوموٹو لیتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ   نوازشریف کوجھوٹےاور بے بنیاد الزامات لگا کر نااہل کیا گیا اور سازش کےتحت2018 میں عمران خان کوملک پرمسلط کیاگیا، جس کے بعد ملک کی زبوں حالی کا سفر شروع ہوا۔ نوازشریف کو منظرنامےسے ہٹانے کے لیے ملک کا نقصان کیا گیا۔