ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارعمران اشرف کا سینما میں ڈانس؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اداکارعمران اشرف کا سینما میں ڈانس؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Imran Ashraf dance video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے ایک بار بھر محفل لوٹ لی، عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بننے والی ان کی نئی فلمدم مستم‘ کو کافی پذیرائی مل رہی ہے، سوشل میڈیا پر عمران اشرف کی سینما میں بیٹھے ڈانس کرتے ویڈیو وائرل ہوئی جس کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فلمی دنیا میں بھی مقبول ہوچکے ہیں ان کی مقبولیت کا انداز نئی فلمدم مستم‘ سے لگایا جاسکتا ہے،’ دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں عمران اشرف‘امر خان‘ محمد احتشام الدین‘ عدنان صدیقی‘اختر حسنین‘ ہمایوں سعید‘ اشنا شاہ‘ عروہ حسین‘ بلال اشرف‘ ندیم بیگ‘ وسیم بادامی‘واسع چودھری‘ سونیاحسین ‘ صنم سعید‘ موحب مرزا سمیت بے شمار جگمگاتے ستارے بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر اداکار عمران اشرف کی سینما میں اپنی فلم دیکھتے ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنیئر اداکار سہیل احمد، نورالحسن سمیت دیگر اداکار فلم دیکھنے میں مصروف ہیں، جیسے ہی فلم کا گانا' لڑکی اچاری' چلا تو اداکار عمران اشرف اپنی نشست سے اٹھا کر ڈانس کرنے لگ گئے، سینما میں موجود لوگوں نے عمران اشرف کے ٹھمکوں کو خوب پسند کیا اور داد دی جبکہ پاس موجود اداکار نور الحسن اور سہیل احمد بھی چپ نہ رہ سکے اور تالیاں بجانے لگے۔

سکرین پرچلنے والے فلم کے گانے میں سنیئر اداکار سہیل احمد کو رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر عمران اشرف کے رقص کی تعریف کی جارہی ہے جبکہ کمنٹس سیکشن میں اداکار سے محبت کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer