(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معشیت کی بہتری کیلئے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا مسلم لیگ (ن ) نے جب حکومت چھوڑی تھی تو پاکستان کی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی، پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت ملی تھی لیکن پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے، ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اتحادیوں سے بات چیت شروع کردی، بہت جلد پاکستان واپس آؤں گا۔
واضح رہےکہ 27 اپریل کو وفاقی حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا جس کی تصدیق سابق وزیر خزانہ نے خود بھی کی تھی۔