شہناز گل کو سلمان خان کی گردن پر بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا

شہناز گل کو سلمان خان کی گردن پر بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گل کو بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی گردن پر بوسہ دینا  مہنگا پڑ گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ہمشیرہ ارپیتا خان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جہاں شہناز گل سمیت کئی نامور فلمی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر شہناز گل کو سلمان خان سے گلے مل کر کندھے اور گردن پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر لے لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی صارفین نے شہناز کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا، کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اداکارہ شراب پی کر ہوش میں نہیں رہتی۔

ایک نے کہا کہ سدھارتھ گیا تو اب شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔اسی طرح متعدد لوگوں نے بھی اداکارہ وگلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ عید کی دعوت کے اختتام پر سلمان خان شہناز گل کو ان کی گاڑی تک چھوڑ کر بھی آئے تھے۔