لاہور ہائیکورٹ کے13 ایڈیشنل ججز نے اپنےعہدےکاحلف اٹھالیا

LHC
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ کے13 ایڈیشنل ججز نے اپنےعہدےکاحلف اٹھالیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےنئے ججز کو کورٹس الاٹ کرنیکی منظوری دے دی

 تفصیلات کےمطابق  لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 13 ایڈیشنل ججز سےحلف لےلیا ،حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں منعقد ہورئی ، جسٹس محمد شان گل ,جسٹس محمد انوار حسین,جسٹس سہیل ناصر,جسٹس محمدامجد رفیق نےحلف اٹھالیا ،جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس محمد ندیم ارشد،جسٹس محمد طارق ندیم نے بھی اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ،جسٹس سلطان تنویر احمد،جسٹس محمد رضا قریشی اورجسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، تیرہ ایڈیشنل ججز کےحلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کےججز کی کل تعداد50ہوگئی۔13 ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں میں خالی اسامیوں کی تعداد 10رہ گئی، تقریب میں ڈپٹی اٹارٹی جنرل اسد علی باجوہ ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی شرکت۔ سیکرٹری قانون بہادر علی خان ،سیشن جج لایورسجاد حسین سندھڑ کی شرکت ڈاکٹر خالد رانجھا ،ملک اویس خالد ایڈووکیٹ ،اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک اختر جاوید کی شرکت، تقریب حلف برداری میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب سمیت لاء افسران اوروکلا کی شرکت

 دوسری جانب حلف برداری کے بعد چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خانے نئے ججز کو کورٹس الاٹ کرنیکی منظوری دےدی ،جسٹس سہیل ناصر کو کورٹ نمبر 8،جسٹس شکیل احمد کو کورٹ نمبر 28 ،جسٹس صفدر سلیم شاہد کو کورٹ نمبر 29،جسٹس محمد ندیم ارشد کو کورٹ نمبر 30،جسٹس محمد طارق ندیم کو کورٹ نمبر 34 الاٹ کی گئی ہے،جسٹس محمد امجد رفیق کو کورٹ نمبر 35،جسٹس عابد حسین چٹھہ کو کورٹ نمبر 36،جسٹس محمد انوار حسین کو کورٹ نمبر 37،جسٹس علی ضیاء باجوہ کو کورٹ نمبر 38 ،جسٹس سلطان تنویر احمد کو کورٹ نمبر 39،جسٹس محمد رضا قریشی کو کورٹ نمبر 41،جسٹس محمد شان گل کو کورٹ نمبر 45  اورجسٹس محمد راحیل کامران شیخ کو کورٹ نمبر 46 الاٹ کی گئی ہے