پنجاب حکومت کا 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان

Lockdown
کیپشن: Lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے 8 مئی سے لاہور سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا باقاعدہ اعلان کردیا، لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان  کی منظوری اور مشاورت سے کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے  لاہور سمیت صوبے بھر مئی سے16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کااعلان کردیا، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل سٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم ہر قسم کا کاروبار زندگی بند ہوگا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن کر رہے ہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، عوام ماسک پہنیں، گھروں میں رہیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کااعلان کردیا، انہوں نے بار ایسوسی ایشنز کو 3 کروڑ روپے سے زائد کے چیک دے دیئے، وزیر اعلیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے 3 کروڑ سے زائد کے چیک دیئے ہیں۔

 اس سلسلے میں وزیر اعلی آفس میں بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر موجود تھے۔

وزیر اعلی نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا مدثر مگیانہ کو 50 لاکھ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ملک سرود احمد کو 40 لاکھ  اور دیگر بارایسوسی ایشنز کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer