ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے حملے تیز،257 نئے کیسز، کنفرم مریض3210 ہوگئے

لاہور میں کورونا کے حملے تیز،257 نئے کیسز، کنفرم مریض3210 ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری، بسام سلطان، علی ساہی) پنجاب میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 نئے کیس سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 8693 ہو گئی۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں 3210 کنفرم مریض ہیں، کورونا سے اب تک کل 156 اموات ہوچکی ہیں، 3086 افراد صحت یاب ہوچکے جبکہ 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور میں زیر علاج مریضوں میں سب سے زیادہ ایکسپو میں 410، میو ہسپتال میں 368، پی کے ایل آئی میں 88، سروسز ہسپتال میں 15، چلڈرن میں 4 ، جناح میں 16، مزنگ میں 24، جنرل میں 10 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں 65 پولیس ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ 74 اہلکاروں کو قرنطینہ سنٹرز منتقل کردیا گیا، لاہور سمیت صوبہ بھرمیں اب تک 3600 پولیس افسران اوراہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا، نتائج میں 815 پولیس افسر واہلکاروں کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے اور 2 ہزار 721 کی رپورٹس کا انتظار ہے، جبکہ 43 اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں، لاہور میں 207 افسر اور اہلکاورں کے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں 28 جوانوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، 35 جوان قرنطینہ منتقل جبکہ 12 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بیرون ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ 24 مارچ سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 45 واں روز ہے، تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer