ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں شہبازشریف کا لیگی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ

میاں شہبازشریف کا لیگی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل واپسی، صدر مسلم لیگ ( ن) میاں شہباز شریف کا لیگی رہنما پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور سید توصیف شاہ سے رابطہ، شہبازشریف نے کہا کہ میاں نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل روانگی کے حوالے سے صدر مسلم لیگ ( ن) میاں شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ( ن) لاہور پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور سید توصیف شاہ سے فون پر رابطہ کیا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ میاں نوازشریف کو عوام کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف قوم کیلئے قربانی دے رہے ہیں ان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ عوامی مفاد کیلئے کام کیا اور میاں نوازشریف کی قربانیوں کا ثمر ضرور ملے گا۔