بات گالی سے گولی تک آپہنچی ہے: زعیم حسین قادری

بات گالی سے گولی تک آپہنچی ہے: زعیم حسین قادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقارگھمن:صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شیروانی کہیں اور کام آئیگی، الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں، اگلے وزیر اعظم شہبازشریف ہونگے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زعیم قادری نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اگر الیکشن میں تاخیر چاہتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ الیکشن سے خائف ہے۔مسلم لیگ ن الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کرے گی اور اگر ایسا ہوا تو سڑکوں سے عدالت تک ہر آپشن استعمال کریں گے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: نیب کا سپیشل اسسٹنٹ ہائر ایجوکیشن زعیم قادری کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے واپس آئے گی، بات گالی سے گولی تک آپہنچی ہے،احسن اقبال کے معاملے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔