ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ؛ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ؛ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے فوراً بعد ہی ٹرانسپورٹروں نے کرائے  ہوش ربا اضافہ کردیا ۔  جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سے  پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے شہروں کو جانے والی بسوں کے کرائے بڑھا دیے ۔ 

  عوام کو ایک طرف تو پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ذاتی ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور عمومی مہنگائی  کی سزا ملی ،اس پر ٹرانسپورٹروں نے عوام کو مزید سزا دے ڈالی۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹروں کے منافعے میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔ 

جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سے دیگر شہروں کو جانے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ  کیا گیا ۔ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے 

لاہور سے اسلام آباد اے سی بس کا کرایہ 1850 سے 2050 روپے ہوگیا ۔

لاہور سے فیصل آباد اے سی بس کا کرایہ 850 سے بڑھ کر 1050 روپے ہوگیا ۔

لاہور سے مانسہرہ کرایہ 2400 سے بڑھ کر 2700 ہوگیا ۔

لاہور سے سوات اے سی بس کا کرایہ 2400 سے بڑھ کر 2600 ہوگیا 

لاہور سے ملتان اے سی بس کا کرایہ 1500 سے بڑھ کر 1700 ہوگیا 

لاہور سے پشاور اے سی بس کا کرایہ 2000 سے بڑھ کر 2200 ہوگیا

لاہور سے کروڑ لیہ اے سی بس کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2000 ہوگیا۔

لاہور سے ڈیڑہ اسماعیل خان اے سی بس کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 ہوگیا 

لاہور سے بنوں اے سی بس کا کرایہ 2200 سے بڑھ کر 2400 ہوگیا 

لاہور سے بہاولپور اے سی بس کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2000 ہوگیا

لاہور سے سرگودھا اے سی بس کا کرایہ 1050 سے بڑھ کر 1200 روپے ہوگیا 

لاہور سے میانوالی اے بس کرایہ 1750 سے بڑھ کر 1900 ہوگیا 

لاہور سے کراچی اے سی بس کا کرایہ 5500 سے بڑھ کر 6000 ہوگیا 

لاہور سے صادق آباد اے سی بس کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 ہوگیا۔

لاہور سے کوئٹہ اے سی بس کرایہ 3500 سے بڑھ کر 4000 ہوگیا

عید سے قبل پردیسیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا  ہے ۔ عید  سے قبل  کرائے بڑھنے  سے  پردیسیوں کی مالی مشکلات بڑھ گئیں ہیں ۔