سٹی 42: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔
خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری اور یکجہتی کو سراہا،پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔