ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس مہنگائی کے طوفان میں غریب آدمی رمضان میں افطاری کا بندوبست اور عید کی تیاری کیسے کرے گا؟

اس مہنگائی کے طوفان میں غریب آدمی رمضان میں افطاری کا بندوبست اور عید کی تیاری کیسے کرے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی نے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے طوفان میں غریب آدمی رمضان میں افطاری کا بندوبست اور عید کی تیاری کیسے کرے گا؟۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ پر رد عمل دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ عوام کی لئے کسی میزائیل سے کم نہیں۔ حیران ہوں کہ کونسی کابینہ اور کون لوگ ایسے عوام دشمن مشورے وزیر اعظم کو دیتے ہیں۔

احسن رضوی نے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے اور عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے حکومت نے عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ معیشت کی بہتری کی دعویدار حکومت کے پاس کیا ایک مہینے کا پیٹرول بھی ذخیرہ نہیں تھا جو جنگ سے پہلے خریدا گیا تھا؟۔ انہوں نے کہا کہ کیا پیٹرول پمپس کے پاس 15 دنوں کو پیٹرول ذخیرہ نہیں تھا جو پرانی قیمیتوں پر خریدا گیا تھا؟۔

احسن رضوی نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں غریب آدمی رمضان میں افطاری کا بندوبست اور عید کی تیاری کیسے کرے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بیوروکریسی میں بیٹھے بابوز اور بے بیز کے مشوروں سے جان چھُڑائیں اور عوام دوست فیصلے کریں۔ وزیراعظم پاکستان اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اور اُن سے مشورے کرکے عوام دوست پالیسیز بنائیں۔