درَنایاب: ایل ڈی اے نے شہر کی متعدد اہم شاہراہوں کو کمرشل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفینس روڈ ، کالج روڈ ، برکی روڈ ، جی ٹی روڈ کو کمرشل ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ ان سڑکوں پر اب ایل ڈی اے کے بلڈنگ بائی لاز لاگو ہوں گے۔
جی ٹی روڈ، ڈیفینس روڈ اور برکی روڈ پر کمرشل تعمیرات کے لیے 30 فٹ سیٹ بیک چھوڑنا لازمی ہوگا جبکہ کالج روڈ پر 20 فٹ سیٹ بیک کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ کے قیام کے لیے کم از کم 2 کنال یا اس سے زائد رقبے کا پلاٹ ہونا ضروری ہوگا جبکہ ہسپتال اور کار شوروم کے لیے 4،4 کنال کے پلاٹس لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
ایل ڈی اے کے مطابق پلاٹوں کو ڈی سی ریٹ کے 20 فیصد کے مطابق فیس ادا کر کے کمرشل کرایا جا سکے گا۔