ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ: منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ: منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہرکے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ ماہ صیام کے حوالہ سے ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ 

ترجمان اسامہ امین چیمہ کے مطابق مشتبہ اشخاص ہو یا گاڑی چیکنگ کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ۔ ناکہ سگیاں کی منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے قبضہ سے منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو چرس برآمد ہونے پر 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ 

ناکہ پر جوانوں نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ ملزمان کی گاڑی کی چیکنگ پر گاڑی سے 6 پیکٹ چرس برآمد ہوئی ۔ ملزمان عظیم اور عبدالرحمن کو چوکی سگیاں کے حوالے کردیا گیا ۔ 

دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد کاشف، ساجد حسین اور سمر جلال شامل ہیں، جو مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے پاکستانی روپے سمیت 21 مختلف ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ رقم میں 82 ہزار پاکستانی روپے، 3520 امریکی ڈالر، 3830 یورو اور 1525 برطانوی پاؤنڈ شامل ہیں۔