ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 10 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا جا چکا ہے۔
سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمران خان کریں گے اور عدالت کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔درخواست گزار شہری منیر احمد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہر سال رمضان المبارک کے آغاز سے قبل اور دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا جاتا ہے، جس سے عام شہریوں خصوصاً کم آمدنی والے طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں من مانے ریٹ وصول کیے جاتے ہیں، جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو ہدایت کی جائے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور موثر مانیٹرنگ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Ansa Awais

Content Writer