ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد کاشف، ساجد حسین اور سمر جلال شامل ہیں، جو مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث تھے۔

چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے پاکستانی روپے سمیت 21 مختلف ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ رقم میں 82 ہزار پاکستانی روپے، 3520 امریکی ڈالر، 3830 یورو اور 1525 برطانوی پاؤنڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 54 ہزار 635 ترک لیرا، 16 ہزار 765 اماراتی درہم اور 5 لاکھ 25 ہزار عراقی دینار بھی برآمد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران 2 کلوگرام چاندی اور پرائز بانڈز بھی ضبط کر لیے گئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔