ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے شہر بندر عباس میں زلزلے کے جھٹکے

ایران کے شہر بندر عباس میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ایران کے جنوبی ساحلی شہر بندرعباس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 ابتدائی اطلاعات کےمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 خیال رہے کہ ایران کا جنوبی علاقہ اورخاص طور پربندرعباس کا خطہ فالٹ لائنز کی وجہ سے زلزلوں کے لحاظ سے حساس سمجھا جاتا ہے۔

  اس لیے یہاں وقتاً فوقتاً ہلکے یا درمیانے درجے کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

 واضح رہے کہ زمین کی تھرتھراہٹ (Shaking) کو زلزلہ کہا جا سکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر روز سیکڑوں زلزلے آتے رہتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ یہ اتنی کم شدت کے ہوتے ہیں کہ ہم انہیں محسوس ہی نہیں کر پاتے۔

کبھی کبھار ہی بہت خطرناک نوعیت کے زلزلے آتے ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی اور اموات کا سبب بنتے ہیں۔

زلزلے کی شدت کی پیمائش کیلئے عالمی اور مقامی نیٹورکس موجود ہیں جو زلزلوں سے  متعلق ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔ ان کی جمع کردہ معلومات اوپن سورس ہوتی ہے اور یہ آپس میں جڑے رہتے ہیں۔

کسی بھی زلزلے کی شدت کا اندازہ لگانے کیلئے تین مختلف پیمائشوں کا موازنہ کرنے کے بعد زلزلے کی شدت، گہرائی، دورانیے اور مقام کا تعین کیا جاتا ہے۔