ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان میں ایکسپائرمشروبات کے خلاف کارروائی، 16 ہزار لیٹر کولڈ ڈرنکس تلف

رمضان میں ایکسپائرمشروبات کے خلاف کارروائی، 16 ہزار لیٹر کولڈ ڈرنکس تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران ایکسپائرکولڈ ڈرنکس اور جوسز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 ہزار لیٹر معروف برانڈ کے ایکسپائر کولڈ ڈرنکس موقع پر تلف کر دئیے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ یہ کارروائی رتہ امرال  میں موجود کولڈ ڈرنکس کے ایک خفیہ گودام کے خلاف کی گئی، جہاں بڑی مقدار میں ایکسپائرڈ مشروبات ذخیرہ کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق گودام میں کولڈ ڈرنکس کی اصل ایکسپائری تاریخ کو بفر مشین کے ذریعے مٹا کر دوبارہ فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے موقع پر موجود ملزمان کو ایکسپائری میں ردوبدل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کولڈ ڈرنکس اور مختلف مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔