ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار اعتکاف؛ درخواستوں کی وصولی مکمل ؛ سیکورٹی کلیئرنس جاری

داتا دربار اعتکاف؛ درخواستوں کی وصولی مکمل ؛ سیکورٹی کلیئرنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمند حضرات سے درخواستوں کی وصولی مکمل ہوگئی 
داتا دربار انتظامیہ نے 2ہزار درخواستیں سکیورٹی کلیئرنس کیلئے سپیشل برانچ کو بھجوا دیں،سپیشل برانچ نے ایک ہزار 300درخواستیں سکیورٹی کلیئرنس کر کے واپس بھجوا دیں،جمع ہونے والی دیگر درخواستوں کی سکیورٹی کلیئرنس کا عمل جاری ہے 
، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار کا کہنا ہے کہ داتا دربار میں سکیورٹی کلیئرنس کی بنیاد پر اعتکاف بیٹھنے کی اجازت ہو گی ،متعلقہ تھانے سے کلیئرنس کے بعد درخواستیں جمع کی گئیں، سولہ یا 17رمضان المبارک کو حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی،