ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھاگنے کا راستہ نہ ملنے پر ڈاکو پل سے کود گیا

بھاگنے کا راستہ نہ ملنے پر ڈاکو پل سے کود گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ڈاکو نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی؛ ویڈیو سامنے آگئی چھلانگ لگانے کے بعد ڈاکو کو پکڑ کر پولیس نے تھانے منتقل کردیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس اسٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے اسے فرار کا راستہ نہیں ملا۔ اس دوران ڈاکو پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

 جائے وقوعہ پر لوگوں کے ہجوم اور پولیس کی موجودگی کے دوران  پل پر لٹکی ہوئی رسی کے ذریعے ڈاکو لٹک کر درخت کی جانب آیا، اس دوران نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھامی، تاکہ چور کو زمین پر گرنے سے بچایا جا سکے۔ 
چور نے موقع بہتر جانتے ہوئے کپڑے کی چادر پر چھلانگ لگا دی، جس کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔