ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طبیعت  میں بہتری ، پوپ فرانسس کا پہلا آڈیو پیغام جاری

طبیعت  میں بہتری ، پوپ فرانسس کا پہلا آڈیو پیغام جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے طبیعت میں بہتری  آنے کے بعد ہسپتال سے ہی عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔

 ویٹیکن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔

  گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے ہسپانوی زبان میں جاری اپنے آڈیو پیغام میں دعا پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

88 سالہ پوپ فرانسس کا آڈیو پیغام سینٹ پیٹرز سکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا۔

 پوپ فرانسس کی طبیعت مستحکم ہونے پر بدھ کو انہوں نے کرسی پربیٹھ کر کام کیا، انہیں جسمانی مشق بھی کرائی گئی۔

 واضح رہے کہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے سبب 14 فروری سے اٹلی کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔