ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا

آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کو شاندار قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی سی سی سیفٹی اینڈ سکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو شاندار قرار دے دیا۔

 چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیفٹی اینڈ سکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر کہا ہے کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں سکیورٹی اداروں نے بھرپور تعاون کیا، ٹورنامنٹ کے شروعات سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سکیورٹی اداروں کا مثبت امیج جائے گا، یہ ٹورنامنٹ بڑا شاندار رہا ہے۔