ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدنام زمانہ اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار، شناخت ہوگئی

بدنام زمانہ اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار، شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ایف آئی اے لاہور زون کی بڑی کارروائیاں، انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ،بدنام زمانہ اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتار۔
ملزمان کی شناخت قمر الزمان،محمد انور اور وسیم اکرم کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھاکہ ملزمان کو سیالکوٹ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم قمر الزمان بدنام زمانہ انسانی سمگلر ہے۔
ملزم سال 2023سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہری سفیان کو جعلی دستاویزات پر یونان بھجوانے کی کوشش کی۔
ملزم محمد انور نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کا جھانسہ دیکر 7 لاکھ بٹورے،ملزم وسیم اکرم نے شہری کو دبئی بھجوانے کی غرض سے 9 لاکھ روپے بٹورے۔