پی ایس ایل 9 ؛اسلام آباد یونائٹڈ نے کنگز کو میچ میں پچھاڑ ا، پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

 پی ایس ایل 9 ؛اسلام آباد یونائٹڈ نے کنگز کو میچ میں پچھاڑ ا، پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 9 کے 24 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائٹڈ  نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ جیت کر اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر  دو ٹیموں کو  پھلانگ کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے 9 پوائنٹس ہو گئے ہیں، کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی کے بھی  نو نو پوائنٹ ہیں لیکن دونوں کا  نیٹ رن ریٹ یونائٹڈ سے تھوڑا ہے۔

اپنی بیٹنگ کی ابتدا میں اسلام آباد یونائٹڈ نےتین اووروں میں 28 رنز بنا کر ایک وکٹ گنوا لی تھی۔ کولن منرو 11 گیندوں سے 9  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں اوور کی 5ویں گیند پر اایلکس ہیلز بھی میر حمزہ کا شکار ہو گئے۔ ہیلز نے 13 گیندوں سے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے اور کلین بولڈ ہوئے۔ 5 اووروں کے کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹڈ نے  39 رنز بنائے ہیں۔ 

کولن منرو نے کراچی کنگز کے 151 رنز کے ہدف کے تعاقب کی ابتدا پہلی گیند پر چوکا مار کر کی تھی۔ لیکن میر حمزہ کے اوور کی باقی پانچ گیندوں پر منرو کوئی رن نہ بنا سکے۔  کولن منرو کے ساتھ  ایلکس ہیلز وکٹ پر تھے۔ ہیلز نے بلیسنگ مضاربانی کو دوسری گیند پر چوکا مار کر اپنا اکاؤنٹ کھولا، 3 اوور وں میں یونائٹڈ نے  محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے10 رنز بنائے جو درکار ایوریج سے کم تھے تاہم تیسرے اوور میں میر حمزہ کو   پانچ گیندوں پر 18  رنز پڑ گئے  لیکن چھٹی گیند پر  کولن منرو شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس اوور میں میر حمزہ کو منرو نے ایک چوکا مارا اور ایک بال پر دو رنز بنائے، میر حمزہ کی ایک گیند وائیڈ ہو کر باؤنڈری پار کر گئی جبکہ ایک گیند کو ہیلز نے چھکا مار پر باؤنڈری سے باہر اچھال دیا۔  ایک بال پر ہیلز نے سنگل لی اور منرو ایک گیند پر کوئی سکور نہ کر سکے  اور اوور کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ہیلز کے بعد سلمان علی آغاز 13 ویں اوور کی پہلی گیند پر  بلیسنگ مضاربانی کو کھیلتے ہوئے ٹم سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت یونائٹڈ کا مجموعہ 97 تھا۔ سلمان نے 30 گیندوں سے  33  رنز بنائے۔ انہوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔

پندرھویں اوور کی دوسری گیند پر اعظم خان 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 8 گیندوں کا سامنا کیا، اس وقت اسلام آباد یونائٹڈ کا سکور 111 رنز تھا۔ کپتان شاداب خان 115 رنز کے مجموعی سکور پر 15 وین اوور کی پہلی گیند پر میر حمزہ کا شکار ہوئے۔ ان کا کیچ بھی ٹم سیفرٹ نے لیا۔ شاداب نے 4 چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں سے  34 رنز بنائے۔ 

حیدر علی 26  رنز اور 12 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔  اسلام آباد یونائٹڈ نے 151 رنز کا ٹارگٹ 19 وین اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کی باؤلنگ

کراچی کنگز کے سب سے باکفایت باؤلر بلیسنگ مضاربانی رہے جنہوں نے 4 اووروں میں 24 رنز دیئے اور ایک وکٹ لی۔ سب سے زیادہ 3 وکٹیں  میر حمزہ نے لیں جنہوں نے اوپنر کولن منرو اور  ہیلز کو آؤٹ کیا لیکن انہیں 4 اووروں میں 41 رنز پرے اور وہ سب سے زیادہ مہنگے باؤلر ثابت ہوئے۔

 زاہد محمود کو چار اووروں میں 30 رنز دے کر ایک وکٹ ملی، محمد نواز 3 اووروں میں 24 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے، حسن علی کو 31 رنز پرے اور انہی کے اوور میں اسلام آباد یونائٹڈ کا ٹارگٹ پوا ہوا۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20  اوورز میں 7   وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 7.51 کی ایوریج سے کھیلتے ہوئے 151 رنز بنانا تھے۔

کراچی کنگز  کے اوپنر ٹم سیفرٹ نے ابتدائی تین اووروں میں شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکے مارے، ان کے ساتھ کپتان شان مسعود نے انہیں زیادہ کھیلنے کا پورا موقع دیا لیکن  چوتھے اوور  می فہیم اشرف کی دوسری گیند پر  کپتان  شان مسعود  عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 12 گیندوں سے  10 رنز بنائے تھے۔

شان کے جانے کے بعد  جیمز ونس نے تیز رفتار سے رنز بنائے لیکن  سیفرٹ مزید کوئی باؤنڈری نہ لگا سکے اور ساتویں اوور  میں فہیم اشرف کی چوتھی گیند پر وہ بھی کولن منرو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت کنگز کا مجموعہ 43  تھا اور ٹم سیفرٹ کا انفرادی سکور  26 رنز تھا۔ انہوں نے 19 گیندوں کا سامنا کیا۔

سیفرٹ کے جانے کے بعد شعیب ملک آئے جو اگلے ہی اوور میں عماد وسیم کی چوتھی گیند پر شاداب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔  محمد نواز 9 ویں اوور  میں ٹیمل ملز کی  دوسری گیند پر  کولن منرو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انہوں نے تین گیندیں کھیل کر ایک چوکا مارا اور 5 رنز بنا سکے۔ 

جیمز  ونس اور کیرن پولارڈ کی 58 رنز کی پارٹنر شپ

چار وکٹیں 49 رنز تل پہنچتے پہنچتے گنوا دینے کے بعد کیرن پولارڈ آئے جنہوں نے وکٹ پر موجود جیمز ونس کے ساتھ مل کر محتاظ کھیل کھیلتے ہوئے اچھی باونڈریز  لگائیں۔ 14 ویں اوور میں جیمز ونس ٹیمل ملز کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ بی ہائینڈ ہو گئے۔ اس وقت کنگز کا مجموعہ 107 تھا اور ونس کا انفرادی سکول 27 گیندوں سے 29 رنز تھا۔

ونس کے جانے کے بعد پولارڈ نے عرفان خان کے ساتھ مل کر رنز کی رفتار بہتر کرنے کی کوشش کی تاہم 18 ویں اوور میں وہ حنین شاہ کی دوسری گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 3 چوکے اور 3 چھکے مارے۔  اگلے اوور میں عرفان خان ٹیمل ملز کی گنید پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ان کا انفرادی سکور 16 تھا اور کنگز کا مجموعہ 142  ہو چکا تھا۔ 

حسن علی  8 گیندوں سے 6 رنز اور میر حمزہ  4 گیندوں سے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی باؤلنگ

شاداب خان کا آج کے میچ میں ٹیمل ملز کا لانے کا فیصلہ بہترین ثابت ہوا۔ کراچی کنگز کی تین وکٹوں انہوں نے ہی گرائیں۔ ملز نے 4 اووروں میں 36 رنز دیئے تاہم سب سے باکفایت باؤلر فہیم اشرف ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اووروں میں 16 رنا دیئے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دراصل فہیم اشرف کی ہی دو وکٹوں سے کنگز کی ابتدائی اووروں کی خوفناک چڑھائی رکی تھی۔ عماد وسیم کو 4 اووروں میں صرف 18  رنز پڑے اور ایک وکٹ ملی، حنین شاہ کو 4 اووروں میں  36  رنز پرے اور ایک وکٹ ملی۔ خود کپتان شاداب خان کو آج سب سے زیادہ مار پڑی۔ انہوں نے دیر سے بال پکڑی تب بی دو اووروں مین انہیں 22 رنز پڑے۔ میتھیو  فورڈ کو 2 اووروں میں 18 رنز پڑے۔

ٹاس جیت کر باؤلنگ لینے کا فیصلہ

 راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 9 کے 25 ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائٹڈ اور کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ کی جنگ  کی ابتدا ٹاس سے ہوئی جو  اسلام آباد یونائٹڈ نے جیتا اور شاداب خان نے ٹارگٹ چیز کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے بیٹنگ کراچی کنگز کو دے دی۔ اب تک شاداب خان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ لینے کا فیصلہ صحیح دکھائی دے رہا ہے۔

اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن شاداب خان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ  آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ۔ آج وِکٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے۔ موسم بھی کافی بہتر ہے ، گزستہ روز بھی بچ اچھی تھی لیکن ہم برا کھیل کھیلے۔

میچ سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

 راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ سے پہلے اسلام آباد یونائٹڈ اپنا گزشہ میچ لاہور قلندرز سے ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر تھی جبکہ کراچی کنگز اپنا گزشتہ میچ  سے جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 4 ویں پوزیشن پر تھی۔ کنگز نے یونائٹڈ کی نسبت ایک میچ کم کھیلا ہے۔ 

آج کے میچ کے بعد کراچی کنگز کو دو میچ کھیلنا ہیں، ایک لاہور قلندرز کے ساتھ اور ایک پشاور زلمی کے ساتھ جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ کو  اپنا ایک میچ ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلنا ہے جس کے بعد  یہ طے ہو گا کہ پوائنٹس ٹیبل پر  بالائی چار پوزیشنز  پر دونوں میں سے کس کو جگہ ملے گی۔

اسلام آباد یونائٹڈ  کے لئے آج کے میچ کی اہمیت

آج کے میچ کی اسلام آباد یونائٹڈ کے لئے خاص اہمیت اس لئے ہے  کہ یہ میچ جیت کر وہ پوائنٹس ٹیبل پر  9 پوائنٹس کے ساتھ براہ راست دوسری پوزیشن پر جا سکتے ہیں کیونکہ پہلے سے 9 پوائنٹس کے ساتھ   کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں اور دونوں کا نیٹ رن ریٹ مائنیس میں  بالترتیب مائنس 0.094 اور  مائنس0.384  ہے جبکہ اگر اسلام آباد  یونائٹڈ آج 9 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ بہت نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزشن پر پہنچ جائے گی۔ یونائٹڈ کا آج میچ سے پہلے نیٹ رن ریٹ مثبت 0.163 ہے۔

کراچی کنگز کے لئے آج کے میچ کی اہمیت

کراچی کنگز کو ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے آج کا میچ جیت پر خود کو اسلام آباد یونائٹڈ کے برابر 7  پوائٹس تک لانے کا نادر موقع ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے آئندہ دو میچوں میں دونوں میں جیت کر بھی آگے بڑھ سکتی ہے اور دو میں سے ایک میچ جیت  کر اس کی چوتھی پوزیشن تک رسائی اسلام آباد یونائٹڈ کے  ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کے نتیجہ سے جڑ جائے گی۔ اگر کراچی کنگز آج کا میچ ہار گئے تو یونائٹڈ، گلیڈئیٹرز اور زلمی سے کراچی کنگز کا فرق 3 پوائنٹس کا یو جائے گا جسے پاٹنے کے لئے اس کا باقی دو میچ جیتنے کے ساتھ یونائٹڈ، زلمی اور گلیڈئیٹرز میں سے ایک کا اپنا میچ ہارنا بھی ضروری ہو گا، اس کے بعد بھی کراچی کے لئے چوتھی پوزیشن تک رسائی کے لئے نیٹ  رن ریٹ بہتر ہونا ضروری ہو گا۔ 

اسلام آباد یونائٹڈ کی برتری، آج کے میچ میں تبدیلیاں

آج  اسلام آباد یونائیٹڈ میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نسیم شاہ ، رومان رئیس اور جورڈن کوکس کو  باہر بٹھایا  گیا ہے ۔میتھیو فورڈ ، حیدر علی اور  ٹائمل ملز کو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹیڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود  نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹارگٹ چیز کرنے  کی صلاحیت اب تک اس کی جیت میں بنیادی کردار ادا کر ہی ہے۔ یونائٹڈ کے  آغا سلمان، کولن منرو، شاداب خان، اعظم خان بڑے بیٹ ہیں جن پر وہ ابتدائی اووروں سے ہی بڑا رن ریٹ لے کر آگے بڑھنے کے لئے انحصار کرتی ہے جبکہ اس کو  ضرورت کے وقت تیز کھیلنے کے لئے ایلکس ہیلز اور جورڈن کوکس کی مدد بھی مل جاتی ہے۔ باؤلنگ کے معاملہ میں یونائٹڈ کے تین شاہ بھائیوں میں سب سے بڑے کی فاسٹ اور شاداب خان کی سپن باؤلنگ اب تک یونائٹڈ کو اس کی ضرورت کے مطابق کام دیتی رہی ہیں۔ آج کپتان شاداب خان نے نسیم شاہ کو پلئین الیون ٹیم میں نہیں لیا۔ اب تک اسلام آباد یونائٹڈ کی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا مجموعہ بنانے کے ضمن میں کمزور سامنے آتی رہی ہے، آج کے میچ میں ٹاس یونائٹڈ کے لئے کراچی کنگز کی نسبت کہیں زیادہ اہم ہو گا۔ 

میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

یہ میچ جیت کر اسلام آباد یونائٹڈ  نے پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر  اپ سائیڈ ڈاؤن کر دی اور ایک جیت سے  دو ٹیموں کو  پھلانگ کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔ اسلام آباد یونائٹڈ کے 9 پوائنٹس ہو گئے ہیں، کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی کے بھی  نو نو پوائنٹ ہیں لیکن دونوں کا  نیٹ رن ریٹ یونائٹڈ سے تھوڑا ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی ہے اور چوتھی پوزیشن پر پشاور زلمی چلی گئی ہے۔

آج کے میچ کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کا نیٹ رن ریٹ 0.163  سے بڑھ کر 0.221 ہو گیا ہے۔  اس سے بہتر  نیٹ رن ریٹ صرف ملتان سلطانز کا ہے جو 0.967 ہے۔