پی ایس ایل 9؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

پی ایس ایل 9؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کیخلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ آفیشلز کی جانب سے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے عثمان طارق مزید نہیں کھیل سکیں گے۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے۔