ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کیلئےدن مختص کردیا گیا

 فواد چودھری کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کیلئےدن مختص کردیا گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حباء فواد کی خاوند فواد چودھری سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

سٹیٹ کونسل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جیل حکام نے فواد چودھری کی فیملی سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، ہر جمعرات کو فواد چودھری کے اہل خانہ جیل میں ان سے ملاقات کر سکیں گے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فواد چودھری سے ملاقات کا دن مختص ہو جانے پر حباء فواد کی درخواست نمٹا دی۔ 

Ansa Awais

Content Writer