کاہنہ:خون سفید ہو گیا،بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،ملزم گرفتار

کاہنہ:خون سفید ہو گیا،بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،ملزم گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)گھریلوجھگڑےکی بناپربھائی نےبھائی کوقتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گجومتہ کےقریب شہزادنےبلال کوچھری کےوارسےقتل کیا،ملزم شہزاد بھائی بلال کو قتل کرنےکے بعدفرار ہو گیا۔دونوں بھائیوں میں گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق اعوان کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے گھر کے پاس سے ہی ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ملزم شہزاد بھائی بلال کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئےہسپتال منتقل کردی۔