امریکی صدر طیارے کی سیڑھیوں پر ایک بار پھر لڑکھڑا کر گرنے سے بچ گئے

امریکی صدر طیارے کی سیڑھیوں پر ایک بار پھر لڑکھڑا کر گرنے سے بچ گئے
کیپشن: joe biden
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن ائیر فورس ون طیارے کی سیڑھیوں سے اوپر جاتے ہوئے ایک بار پھر لڑکھڑا گئے۔

یہ واقعہ ریاست الاباما کے شہر ڈیلاویئر میں پیش آیا۔80 سالہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد یہ چوتھا موقع تھا جب وہ ائیر فورس کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔

اس سے قبل 22 فروری کو یورپ کے 3 روزہ دورے کے دوران بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔مئی 2022 میں سینٹ اینڈریو بیس میں طیارے پر سوار ہوتے وقت جو بائیڈن پھسل کر گرنے والے تھے مگر سیڑھیوں کے ہینڈ ریل کو تھام کر وہ بچ گئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-03-07/news-1678184719-1571.jpg

مارچ 2021 میں بھی صدارتی طیارے پر سوار ہونے کے دوران بھی جو بائیڈن لڑکھڑا گئے تھے اور اس بار وہ گھنٹے کے بل نیچے گرگئے۔اس کے علاوہ امریکی صدر جون 2021 میں سائیکل سے بھی گر پڑے تھے۔

امریکی صدر کے اس طرح کے حادثات پر ریپبلکن جماعت کی جانب سے کافی مذاق اڑایا جاتا ہے۔ریپبلکن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن جسمانی یا ذہنی طور پر صدارتی فرائض سنبھالنے کے لیے فٹ نہیں۔