ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے پاسپورٹ کی وصولی میں تاخیر کےساتھ ایک اور مشکل کاسامنا

نئے پاسپورٹ کی وصولی میں تاخیر کےساتھ ایک اور مشکل کاسامنا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نئے پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کو اس اہم سفری دستاویز کے حصول میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ایک اور مشکل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے کے باعث پاسپورٹس کی ڈیلیوری دگنے سے زائد دورانیے کی تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نارمل اور ارجنٹ فیس کے ساتھ پاسپورٹس کی فراہمی کی مدت 10 روز سے ایک ماہ کر دی گئی ہے۔  پاسپورٹ درخواستوں میں اضافے سے قبل یہ دورانیہ 5 روز سے 15 روز پر محیط تھا۔

 درخواست گزار کو پاسپورٹ کارروائی کے مختلف مراحل سے متعلق ملنے والے پیغامات کا سلسلہ بھی معطل ہوگیا ہے۔ پیغامات کا سلسلہ متعلقہ کمپنی کو معاہدے کے مطابق ادائیگی نہ ہونے کے باعث ایک ماہ سے معطل ہے۔

 درخواست گزار کے موبائل فون پر دو پیغامات بذریعہ ٹیکسٹ میسیج خودکار سسٹم کے تحت جنریٹ ہوجاتے تھے۔ پہلا ٹیکسٹ مسیج پاسپورٹ جمع ہونے پر مبنی کارروائی کی تکمیل، ڈیٹا ہیڈ کوارٹرزمیں پرنٹنگ کیلئے وصولی سے متعلق تھا۔

دوسرے میسیج میں پاسپورٹ پرنٹ ہوجانے اورمتعلقہ دفترمیں ڈیلیوری کی تاریخ سے متعلق ہوتا ہے۔ پیغامات کی معطلی سے درخواست گزار اپنے پاسپورٹ کی کارروائی بارے اطلاع سے محروم ہوگیا۔