پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی

 پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: Lahore Qalandars vs Peshawar Zalmi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایچ  بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے میچ میں  پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

 208رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز 172رنز پر ڈھیر ،حسین طلعت 63، شاہین آفریدی 52رنز بنا سکے،وہاب ریاض ، ارشد اقبال نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔پشاور زلمی کی جیت سے کراچی کنگز کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ 

 دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مدمقابل ہونگے۔

 اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم بھی  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاویز کو شامل کیا ہے،کوشش کریں گے کہ پشاورزلمی کو 150 رنزتک محدود کریں ۔پی ایس ایل کے  پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز  7 میچ کھیل کر 6  میں فاتح ہوئے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر