(شہزاد خان ابدالی)بین الاقوامی تجارتی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔
خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 31 ہزار 100 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے رہی اور 21 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 100 روپے رہی۔
اگر ڈالر کی بات کریں تو63 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر 178 روپے 13 پیسے رہی۔