ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی سنی گئی

Punjab police,vehicles,rapairing,funds issue
کیپشن: Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پنجاب پولیس کی سنی گئی،پولیس کی ناکارہ گاڑیوں سے جلد جان چھوٹنے کی امید پیدا ہو گئی۔
پنجاب پولیس کی دھکا سٹارٹ اور کھٹارہ گاڑیاں اب سڑکوں پر فراٹے بھرتی نظر آئیں گی۔ ان گاڑیوں کی مرمت کیلئے درکار فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب نے گاڑیوں کی مرمت اور مینٹیننس کا ٹاسک ڈی آئی جی سہیل چوہدری کو سونپ دیا ہے۔

پنجاب پولیس کی 110 بسیں اور 50 سے زائد ٹرک مرمت طلب ہیں جس کے لیے ریکارڈ 13 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق وسائل کی 100 فیصد دستیابی سے پولیس کی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔