شادی کے موقع پر دلہے کے ہاتھوں دلہن کی پٹائی ، لیکن کیوں؟  

Bride torture groom,Indian,Haryana
کیپشن: Groom file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادیوں کےموقع پر ایسے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں کہ دیکھ اور سننے والے دنگ رہ جاتے ہیں، لڑکی والوں سے جہیز  میں طرح طرح کی فرمائشیں کی جاتی ہیں ایک چیز بھی کم ہوتو بات کا بتنگڑبنالیا جاتا ہے۔ جیسا بھارت میں ہونے والی شادی میں ہوا۔

 سوشل میڈیا پر بھارت میں ہونے والی اکثر شادیوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں جن میں کو دیکھا گیا کہ کبھی دلہن نہ خوش تو کبھی دلہاکسی بات پر ضد کئے بیٹھا ہے۔ شادیوں پر لڑکی والوں سےجہیز میں بڑی بڑی فرمائشیں بھی کی جاتی ہیں جس پر مجبور والدین بیٹی کا گھر بسانے کے لئے ہرممکن جد وجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ 

 بھارتی شہر ہریانہ میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے اچانک دلہا آپے ہوگیا۔دلہے کو شادی کے دوران  یہ علم ہوا کہ اسے جہیز میں مہنگی کار اور 30 ہزار نہیں دیے تو اس نےلڑکی والوں سے بحث ہوئی اور نوبت یہاں تک آپہنچی کہ دلہا  نے دلہن پر ہاتھ اٹھادیا۔ دلہا دلہن لئے بغیر باراتیوں سمیت شادی گھر واپس چلا گیا۔

 دلہے کی اس حرکت پر لڑکی کے گھر والوں نے دلہا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ والد نے پولیس کو بتایا امیت نام شخص سے ان کی بیٹی کی شادی طے پائی، جہیز میں مہنگی کار اور پیسے نہ دینے پر دلہا بارات واپس لے گیا۔