پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ۔۔۔ پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، 6 افراد زخمی

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ۔۔۔ پولیس کا لاٹھی چارج، شیلنگ، 6 افراد زخمی
کیپشن: Punjab University Protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب یونیورسٹی ملازمین کا ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملنے کے خلاف کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج 24 گھنٹے کے لیے موخر کردیا۔

 لاہور میں پنجاب یونیورسٹی ملازمین نے ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملنے کے خلاف کینال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد احتجاج 24 گھنٹے کے لیے موخر کردیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سےڈیسپیرٹی الاؤنس چانسلر کی منظوری کی تاریخ سے مشروط کرنے پر جامعہ پنجاب کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور کینال روڈ کو بند کرکے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ پولیس تشدد کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس دوران مظاہرین کا احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا۔ جامعہ ملازمین نےشدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسپیرٹی الاؤنس کے بقایاجات دینے سے روک دیا ہے،جو سراسر زیادتی ہے،یہ ہدایات جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کی کوشش لگتی ہے۔

دوسری جانب مرکزی صدر ایپکا پاکستان محمد سلطان مجددی، صدر اگیگا لاہور عبدالرحمان ، سیکرٹری جنرل ایپکا پنجاب فیض احمد صدیقی ودیگر قائدین نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین پر لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ ایپکا رہنماؤں نے  مطالبات کی عدم منظوری اور تشدد کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor