سینئر اداکار نصیر الدین شاہ خطرناک مرض میں مبتلا

 سینئر اداکار نصیر الدین شاہ خطرناک مرض میں مبتلا
کیپشن: Naseeruddin shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اونوماٹومانیا (Onomatomania) نامی بیماری میں مبتلا ہیں جوکہ ایک نفسیاتی مرض ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں اس بارے میں کھل کر بتایا کہ وہ کس طرح اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میں اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہوں، میں مذاق نہیں کر رہا، یہ ایک طبی حالت ہے۔ آپ اسے ڈکشنری میں دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا ایک جملہ، ایک آیت یا تقریر کو دہراتے رہتے ہیں، میں اس طرح ہر وقت کرتا ہوں اس لیے میں  کبھی بھی بالکل آرام نہیں کرتا، یہاں تک کہ جب میں سو رہا ہوں تب بھی وہ جملہ دہراتا رہتا ہوں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر