ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بڑے بڑے باؤلرز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ سابق کرکٹرز بھی ان کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، ان دنوں آسڑیلیا کے ساتھ ٹیسٹ سریز ہورہی ہے گزشتہ روز ایک واقعہ پیش آیا جس میں بابراعظم کو امام الحق کے تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سریز کا پہلا میچ کھیلاجارہا ہے، موسم کی خرابی کے باعث کل تیسرے دن کا کھیلا مقررہ اوورز سے قبل ہی ختم کردیا گیا تھا۔آسٹریلیا کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ روز میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی بال پر آسٹریلوی کھلاڑی مارنس نے لیگ سائیڈ پر زور سے شاٹ کھیلا مگر بال پاس فیلڈنگ پر موجود امام الحق کے کندھے پر لگی۔ گیند لگنے پر وہ ادھر ہی گر پڑے بعد ازاں فواد عالم اور کپتان بابراعظم ان کے پاس آئے، بابر نے گلے لگا کرتسلی دی اور مذاق میں ان کےسر پر تھپڑ مارا اور مسکراتے واپس فیلڈنگ پر چلے گئے۔
View this post on Instagram