ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل میں کورونا کس نے پھیلایا؟ نا م سامنے آگیا

پی ایس ایل میں کورونا کس نے پھیلایا؟ نا م سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل سکس میں کورونا کیسے پھیلا انکوائری میں نیا موڑ سامنے آگیا۔

پی ایس ایل میں کورونا وائرس کیسے داخل ہوا؟  اہم انکشاف سے بھرپور ابتدائی تحقیات میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق  سب سے پہلے ملتان سلطانزکے انٹگریٹی آفیسر کاکورونا وائرس مثبت آیا، انٹگریٹی آفیسر کو آئیسولیٹ کرنے کی بجائے گھر بھیج دیا گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملتان سلطانز کے انٹگریٹی آفیسر پی ایس ایل میں کورونا کیرئر بنے،  مذکورہ انٹگریٹی آفیسر ٹیم کے ساتھ ڈگ آؤٹ بھی شئیر کرتے رہے، اسلام آباد یونائیٹد کے فواد احمد سے پہلے انٹگریٹی آفیسر کا کورونا مثبت آیا ۔  اینٹگریٹی آفیسر کے بعد فواد احمد کا کورونا پازیٹو آیا ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن  کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer