ایک ہی خاندان کے دس نوجوانوں کی بیک وقت شادی

 ایک ہی خاندان کے دس نوجوانوں کی بیک وقت شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چارسدہ کے نواحی علاقے حاجی زئی میں ایک ہی خاندان کے دس نوجوانوں کی بیک وقت شادی کی انوکھی تقریب، دس دلہے ایک ہی قطار میں کھڑے ہو کر لوگوں سے مبارکباد وصول کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپکا چارسدہ کے صدر حاجی ہدایت اللہ کے بیٹوں سمیت دس بھتیجوں،بھانجوں کی چارسدہ کےمقامی شادی ہال میں شادی کے دعوت ولیمہ میں ہزراوں افراد نے شرکت کی،  گھرانے کے سربراہ نے خاندان کے دس نوجوانوں کی بیک وقت شادی کو اتفاق و اتحاد کا نتیجہ قرار دیا اور اس بات کو تسلیم کیا کہ بیک وقت دس نوجوانوں کی شادی پر ولیمہ کے اخراجات انتہائی کم آئے ہیں۔واضح رہے کہ شادیوں کی تقریبات مسلسل ایک ہفتے تک جاری رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer