شادی کی تقریب میں خواتین کیساتھ نازیبا حرکات، کپڑے پھاڑ دیئے

شادی کی تقریب میں خواتین کیساتھ نازیبا حرکات، کپڑے پھاڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لودھراں کے علاقے قریشی والا باراتیوں پر20افرادکامبینہ تشدد، دلہادلہن سمیت باراتیوں کاپولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں نہ لانے پر احتجاج، دلہے کا کہنا ہے چنداوباشوں نے خواتین سے چھیڑخانی کی منع کیاتو طیش میں آگئے.

تفصیلات کےمطابق یہ افسوس ناک واقعہ لودھراں کے علاقے قریشی والا میں پیش آیا جہاں بیس اوباشوں نے خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔ باراتوں کی جانب سے ایسی حرکت کرنے سے منع کیا گیا تھا نوجوان طیش میں آگئے،خواتین پر دھاوا بول دیا اور ان کے کپڑےپھاڑ دیئےاس کے علاوہ  ڈنڈے سوٹوں سے باراتیوں پر بہیمانہ تشددبھی کیا.

متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس کو کال کی اور وہ  اپنی روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سےپہنچی جب تک ملزمان فرار ہونے کامیاب ہوچکےتھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس بااثرملزموں کےخلاف کارروائی نہیں کررہی ڈی پی او اس کا سخت نوٹس لے.

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی درخواست مل چکی ہے اور تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔